بابری مسجد پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے ،فواد چودھری

بابری مسجد پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے ،فواد چودھری
بابری مسجد پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے ،فواد چودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بابری مسجد پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابری مسجد کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بابری مسجد پربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ سنا دیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کر دیاہے جو کہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...