نفرت کے بیج بوناخطرناک کھیل ،مودی نے سیاست نفرت کی ،شاہ محمود قریشی کا بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

نفرت کے بیج بوناخطرناک کھیل ،مودی نے سیاست نفرت کی ،شاہ محمود قریشی کا بابری ...
نفرت کے بیج بوناخطرناک کھیل ،مودی نے سیاست نفرت کی ،شاہ محمود قریشی کا بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نفرت کے بیج بوناخطرناک کھیل ہے،مودی نے سیاست نفرت کی ہے،ہم نے محبتوں کی راہداری قائم کی،پاکستان میں مندر،گوردوارے اورچرچ محفوظ ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ پربے پناہ دباؤ ہے،بھارتی سپریم کورٹ کاآج کے دن کاانتخاب معنی خیزہے،سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،انہوںنے کہا کہ نفرت کے بیج بوناخطرناک کھیل ہے،بھارت میں ڈرون کاپہرہ اورفورسزبھی تعینات ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ مودی کی سیاست نفرت کی ہے،ہم نے محبتوں کی راہداری قائم کی،پاکستان میں مندر،گوردوارے اورچرچ محفوظ ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ اورمذہبی آزادی ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے مسئلے پرپاکستان کابچہ بچہ کھڑاہے۔