ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام جنم بھومی نہیں ، فیصلہ بول رہاہے یہ مذہبی بنیاد پر دیاگیا ،سابق سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم

ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام جنم بھومی نہیں ، فیصلہ بول رہاہے یہ ...
ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام جنم بھومی نہیں ، فیصلہ بول رہاہے یہ مذہبی بنیاد پر دیاگیا ،سابق سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام جنم بھومی نہیں ہے، فیصلہ بول رہاہے کہ یہ مذہبی بنیاد پر دیاگیا ہے، محض یہ کہہ دینا کہ یہ فیصلہ مذہبی بنیاد پر نہیں دیاگیا بے معنی ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی کمپوزیشن بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں پر مبنی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی شہریت کو ختم کیا جارہاہے، آج کے ہندوستان میں مسلمانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں رہی ،انہوں نے کہا کہ فیصلہ بول رہاہے کہ یہ مذہبی بنیاد پر دیاگیا ہے، محض یہ کہہ دینا کہ یہ فیصلہ مذہبی بنیاد پر نہیں دیاگیا بے معنی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...