مودی اور ریاستی ادارے مل کر بھارتی سیکولرازم کا جنازہ نکال رہے ہیں، سلیم صافی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معتبر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ مودی اور ریاستی ادارے مل کر بھارتی سیکولرازم کا جنازہ نکال رہے ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے واضح ہوگیا کہ بھارتی عدلیہ سے 5 اگست کے اقدام کے خلاف فیصلے کی توقع عبث ہے
تفصیلات کے مطابق معتبر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور ریاستی ادارے مل کر بھارتی سیکولرازم کا جنازہ نکال رہے ہیں، 5 اگست کومودی نے کشمیریوں کی زمین ہڑپ کی اور آج بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کی مسجد کی زمین انتہاپسند جنونیوں کے حوالے کیا،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے واضح ہوگیا کہ بھارتی عدلیہ سے 5 اگست کے اقدام کے خلاف فیصلے کی توقع عبث ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندووں کو دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کر دیاہے جو کہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔