وزیراعظم عمران خان کرتارپور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کرتارپور پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان کرتارپور پہنچ گئے

  



نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کرتاپور راہدری کا افتتاح کرنے کیلئے کرتارپور پہنچ گئے،تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہے،بھارت سے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ، سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندرسنگھ اور بھارتی صحافیوں کا وفد بھی تقریب میں شرکت کیلئے کرتارپورپہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پربین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا افتتاح کچھ دیر میں کریں گے۔افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہے ۔وزیراعظم عمران خان کرتاپور راہدری کے افتتاح کیلئے کرتارپور پہنچ چکے ہیں،وزیرداخلہ اعجازشاہ،وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورا الحق قادری،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھی کرتارپورپہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منموہن سنگھ کا کہناتھا کہ آج سکھ برادری کیلئے بہت بڑادن ہے،راہداری کھولنے سے پاکستان بھارت تعلققات مین نمایاں بہتری آئے گی ۔

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندرسنگھ کا کہناتھا کہ امید ہے راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے،سترسال سے خواہش رہی کہ کرتارپورراہداری کھولی جائے،کرتارپورراہداری کھلنے پر سب خوش ہیں، شروعات بہت اچھی ہوئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...