نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا معاملہ، چیئرمین نیب اور متعلقہ افسران چھٹی کے روز بھی نیب دفتر میں موجود

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا معاملہ، چیئرمین نیب اور متعلقہ ...

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے معاملے پر چیئرمین نیب اور متعلقہ افسران چھٹی کے روز بھی نیب دفتر میں موجودہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کی درخواست کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق نیب حکام کاکہنا ہے کہ حکومت معاملے میں ہمیں بھی گھسیٹنا چاہتی ہے ، نواز شریف بیمار ہیں تو انہیں ضرور بیرون ملک علاج کیلئے بھیجا جانا چاہیے،وزارت داخلہ کے خط کا جائزہ لے کر جلد از جلد جواب دیں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...