نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے

نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے
نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے

  



نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سیاست دان، کانگریس کے رکن اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے۔سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن کے موقع پر آج پاکستان کرتارپور راہداری کا افتتاح کر رہا ہے، جس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کےلئے نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی حکومت نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا، نوجوت سدھوکو 5روزہ ویزہ کے باوجودعین وقت پراٹاری روک لیاگیاجس پر نوجوت سنگھ سدھوکے استقبال کیلئے واہگہ پرموجودافرادواپس روانہ ہو گئے،بھارتی حکام نے سدھوکوکل واہگہ سے اجازت کی یقین دہانی کرائی تھی ،نوجوت سدھواب کرتارپورسے پاکستان پہنچے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /نارووال


loading...