عمرکوٹ اور اس کے گردونواح میں ڈینگی کا مرض بے بقا، مزید 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

عمرکوٹ اور اس کے گردونواح میں ڈینگی کا مرض بے بقا، مزید 9 افراد میں ڈینگی ...
عمرکوٹ اور اس کے گردونواح میں ڈینگی کا مرض بے بقا، مزید 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر   ) عمرکوٹ ضلع اور اس کے  گردونواح میں  ڈینگی کا مرض بے قابو   مذید "9" نوافراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق عمرکوٹ سٹی  میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک سو آٹھ "108" سے زائد  ہوگئی ہے عمرکوٹ میں تاحال ڈینگی مچھرمار اسپرے نہ ہوسکا  ۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ ضلع میں تاحال ڈینگی پر قابونہیں پایا جاسکا ہے سول ہسپتال میں مزید  "9"نو مریضوں میں   ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اب سول ہسپتال عمرکوٹ کےذرائع مطابق ڈینگی کے مریضوں کی  تعدادایک سوآٹھ "108" ہوگئی ہے تازہ ڈینگی کے  داخل کیے گئے ڈینگی مریضوں میں عبدالروف، عبدالغفار، رب نواز ،پرتاب میگھواڑ،نواز سمیجھو،ہریش کمار، غلام  مصطفیٰ،عبدالجبار،اوردیوپڑھیار، وغیرہ شامل ہے۔

سول ہسپتال عمرکوٹ  میں چار بیڈوں پر مشتمل ڈینگی وارڈ قائم کیا گیا ہے گنجائش سے زیادہ مریض ہوجانے پر پہلے سے زیرعلاج مریضوں کو حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں منتقل کردیا جاتا ہے مریضوں کی تعداد کےحوالےسے بیڈکم پڑجاتےہے ستم ظریفی کی حدتویہ ہےکہ انتظامیہ کی جانب سے کے ضلع بھر کے بیشتر علاقوں میں تاحال مچھر مار اسپرے نہیں کرایا جاسکا ہے مچھروں کی بہتات کیوجہ سے ڈینگی وائرس اور  ملیریا کےمرض میں  مسلسل اضافہ ہورہاہے.