کرتارپورراہداری کا آج افتتاحی ،سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کرتارپور پہنچ گئی،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

کرتارپورراہداری کا آج افتتاحی ،سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کرتارپور پہنچ ...
کرتارپورراہداری کا آج افتتاحی ،سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کرتارپور پہنچ گئی،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

  



نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پرکرتارپور راہداری کا آج افتتاح کیا جائے گا،افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کرتار پور پہنچ گئی ،سکھ یاتریوں کی جانب سے کرتارپور میں ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں ،سکھ خواتین گردوارہ بابا گرونانک پر مٹھائیاں تقسیم کر نے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پربین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا آج افتتاح کریں گے۔بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ،اداکار سنی دیول اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے ۔

افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کرتارپور پہنچ گئی،کرتارپور میں سکھ یاتریوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریںلگ گئیں،سکھ یاتریوں کی جانب سے کرتارپور میں ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں ،یاتری باباگررونانک کی سمادی اور مزار پر پھول اور چادریں چڑھا رہے ہیں،سکھ خواتین گردوارہ بابا گرونانک پر مٹھائیاں تقسیم کر نے میں مصروف ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /نارووال


loading...