اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی نااہلی کے خلا ف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے، نااہلی کیس کی درخواست پرسماعت پیر کو مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی نااہلی کے خلا ف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے،نااہلی کیس کی درخواست پرسماعت پیر کو مقرر کی گئی ہے،درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثہ چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے،فواد چوہدرری کی جانب سے درخواست کے حوالے سے دلائل سوموار کو دیئے جائیں گے،عدالت نے فواد چوہدری، ایف آئی اے ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جار ی کر دی ہے۔

مزید :

قومی -