دنیا نے ایک بار پھر انتہا پسند ہندوستان کا بدصورت چہرہ دیکھا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کابابری مسجد کیس کے فیصلے پر ردعمل

دنیا نے ایک بار پھر انتہا پسند ہندوستان کا بدصورت چہرہ دیکھا ہے،ڈی جی آئی ...
دنیا نے ایک بار پھر انتہا پسند ہندوستان کا بدصورت چہرہ دیکھا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کابابری مسجد کیس کے فیصلے پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے فیصلے اور15اگست 2019 کوجموں کشمیر کی کاغذی حیثیت کو غیر قانونی کارروائی کے بعددنیا نے ایک بار پھر انتہا پسند ہندوستان کا بدصورت چہرہ دیکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے بابری مسجد کیس پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بابری مسجد کے فیصلے اور15اگست 2019 کوجموں کشمیر کی کاغذی حیثیت کو غیر قانونی کارروائی کے بعددنیا نے ایک بار پھر انتہا پسند ہندوستان کا  بدصورت چہرہ دیکھا ہے،دوسری طرف پاکستان نے آج دوسرے مذہب کا احترام کرتے ہوئے گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پرکرتار پور کوریڈور کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندووں کو دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کر دیاہے جو کہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید :

قومی -