امید ہے راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے، امریندرسنگھ

امید ہے راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے، امریندرسنگھ
امید ہے راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے، امریندرسنگھ

  



نارروال (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندرسنگھ نے کہا ہے کہ امید ہے راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے،سترسال سے خواہش رہی کہ کرتارپورراہداری کھولی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندرسنگھ پاکستان پہنچ گئے ہیں ، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے راہداری کھلنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے،سترسال سے خواہش رہی کہ کرتارپورراہداری کھولی جائے،کرتارپورراہداری کھلنے پر سب خوش ہیں، شروعات بہت اچھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پرکرتارپور راہداری کا آج افتتاح کیا جائے گا،افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کرتار پور پہنچ گئی ،سکھ یاتریوں کی جانب سے کرتارپور میں ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں ،سکھ خواتین گردوارہ بابا گرونانک پر مٹھائیاں تقسیم کر نے میں مصروف ہیں۔

مزید : قومی


loading...