نیب مقبوضہ نیب ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، رہنماپیپلزپارٹی نفیسہ شاہ

نیب مقبوضہ نیب ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، رہنماپیپلزپارٹی نفیسہ شاہ
نیب مقبوضہ نیب ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، رہنماپیپلزپارٹی نفیسہ شاہ

  



سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنماپیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب مقبوضہ نیب ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، یہ بے نامی اثاثہ جات کا الزام کسی پر بھی لگا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب مقبوضہ نیب ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، یہ بے نامی اثاثہ جات کا الزام کسی پر بھی لگا سکتا ہے، نیب ایک ہتھکنڈا ہے، آہستہ آہستہ سارے کیس ڈھیر ہوجائیں گے، خورشید شاہ کو نیب کے ریمانڈ میں 55 دن ہوگئے ہیں، نیب کے پاس کوئی واضح ثبوت نہیں تھے، یہ مقدمہ بہت ہی کمزور ہے اسی لیے عدالت نے جیل کسٹڈی میں دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق خورشید شاہ صاحب کا علاج جاری رکھیں، حکومت قانون سازی کی اہل نہیں، ایک دن میں 9 آرڈیننس جاری کئے جاتے ہیں اور ایک ہی دن میں پاس کرتے ہیں، منتخب اراکین نے نہ قانون پڑھا، نہ سمجھا، سلیکٹڈ حکومت نے سلیکٹڈ کام کرکے پاس کر دیا۔

مزید : قومی


loading...