” اب یہ لڑائی رکے گی نہیں بلکہ ڈر اس بات کا ہے کہ سنگھ پریوار۔۔“ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسد الدین اویسی نے رد عمل جاری کر دیا

” اب یہ لڑائی رکے گی نہیں بلکہ ڈر اس بات کا ہے کہ سنگھ پریوار۔۔“ بھارتی سپریم ...
” اب یہ لڑائی رکے گی نہیں بلکہ ڈر اس بات کا ہے کہ سنگھ پریوار۔۔“ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسد الدین اویسی نے رد عمل جاری کر دیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی سپریم کورٹ نے الہٰ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے بابری مسجد کی زمین ہندوﺅں کو دینے کا فیصلہ سنا دیاہے جبکہ مسلمانوں کو ایودھیا میں ہی پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم دیاہے جس پر اب صدر آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے بھی رد عمل جاری کرتے ہوئے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسدالدین اویسی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ بھارت ایک ہندو ریاست بننے جارہا ہے ، ہم نے اپنے قانونی حق کیلئے ساری لڑائی لڑی ، مسلم پرسنل لابورڈ کو چاہیے کہ مسجد کیلئے پانچ ایکڑ کی زمین نہ لے ، مسلم پرسنل بورڈ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہندو رویاست بنانے کے عمل کا آغاز ایودھیا سے ہونے جارہاہے ،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں تکلیف ہوئی ہے ، ہم مطمئن نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے حقائق پر عقیدے کی جیت ہوئی ہے ، اب یہ لڑائی رکے گی نہیں بلکہ ڈر اس بات کا ہے کہ سنگھ پریوار مزید مساجد پر دعوے کرے گا ، انصاف انصاف ہوتاہے ، عدالتوں کے فیصلے بھائی چارگی کیلئے نہیں ہوتے ۔اسدالدین اویسی کا کہناتھا کہ 6 دسمبر 1992 کوسنگھ پریوار نے پانچ سوسال پرانی مسجد کو شہید کیا ، ہماری ساری لڑائی قانونی تھی ، پانچ ایکڑ زمین کیلئے نہیں تھی ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...