وزیراعظم عمران خان نے منموہن سنگھ سے مصافحہ کیا لیکن نوجوت سنگھ سے کیسے ملے ؟ شاندار خبر آ گئی

وزیراعظم عمران خان نے منموہن سنگھ سے مصافحہ کیا لیکن نوجوت سنگھ سے کیسے ملے ؟ ...
وزیراعظم عمران خان نے منموہن سنگھ سے مصافحہ کیا لیکن نوجوت سنگھ سے کیسے ملے ؟ شاندار خبر آ گئی

  



کرتار پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کرتار پور راہداری کے افتتاح کیلئے گوردوارہ صاحب پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پر منموہن سنگھ اور نوجوت سنگھ سے بھی ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرتار پور راہداری پہنچے جہاں انہوںنے آگے کا سفر بس میں بیٹھ کر کیا ، کرتار پور پہنچ کر وزیراعظم عمران خان نے مہمان سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی جبکہ اس کے بعد وہ اپنے دوست نوجوت سنگھ سدھو سے بھی ملے

۔ نوجوت نے وزیراعظم عمران خان کو دیکھ کر فوری انہیں اپنے گلے سے لگا لیا اور اپنی مسرت کا اظہارکیا ۔ اس موقع پر خوبصورت الفاظوں کا تبادلہ بھی ہوا۔وزیراعظم عمران خان کرتار پور راہداری پہنچے تو وہاں موجود سکھ یاتریوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں ۔کرتار پور راہداری کو پاکستان کی جانب سے ریکارڈ 11 ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیاہے جس دوران تین شفٹوں میں کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا ۔

مزید : قومی


loading...