ترکی کی فوجی بغاوت کی کوشش کو دو سال مکمل ، طیب اردوان بھی علامہ اقبال کے مداح نکلے

ترکی کی فوجی بغاوت کی کوشش کو دو سال مکمل ، طیب اردوان بھی علامہ اقبال کے مداح ...
ترکی کی فوجی بغاوت کی کوشش کو دو سال مکمل ، طیب اردوان بھی علامہ اقبال کے مداح نکلے

  



استنبول (ویب ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان نے گزشتہ سال ناکام فوجی بغاوت کے دو سال مکمل ہونے پر لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شہر پڑھا تھا۔

انہوں نے بانگ درا میں موجود علامہ اقبال کی نظم ’طلوع اسلام ‘ کا ایک شعر اپنے خطاب کے دوران پڑھا اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔باسفورس پل پر صدر طیب اردوان نے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط ترکی کے لیے سرحدوں کےاندر اور باہر جدوجہد جاری رہے گی۔طیب اردوان نے کہا تھا کہ ’پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال نے اس موقع کو اس طرح بیان کیا ہے۔‘

اردوان کے اس شعر کے بعد وہاں موجود تمام حاضرین نے تالیاں بجا کرعلامہ اقبال کو داد دی۔اردوان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’جیسا علامہ اقبال نے کہا، بالکل اس طرح جنگ آزادی میں اس ملک کے مستقبل کے لیے ہزاروں ستاروں ، ہزاروں بہادروں ، ہزاروں شہیدوں کا خون بہا۔‘

مزید : بین الاقوامی


loading...