”بابراعظم بہترین ہے اور۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر بھی قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان کے ’دیوانے‘ ہو گئے

”بابراعظم بہترین ہے اور۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر بھی قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان کے ...
”بابراعظم بہترین ہے اور۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر بھی قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان کے ’دیوانے‘ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیانے پاکستان کو ٹی 20 سیریز کے دو میچوں میں شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر دی ہے جس کے بعد قومی ٹیم کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور جارح مزاج بلے باز افتخار احمد کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام کرکٹرز کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔
ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے کپتان بننے کے بعد بھی بہترین کارکردگی دکھانے پر جہاں پاکستانی تعریف کر رہے ہیں وہیں آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی ان کے قائل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابراعظم ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن کپتانی ایک الگ چیز ہے اور اس وقت بہت مشکل پیش آتی ہے جب آپ کارکردگی دکھانا بھی جاری رکھیں اور اپنے پیچھے موجود فوجیوں کو بھی استعمال کریں، بابراعظم کا تجربہ ہی ٹیم میں کوالٹی لاتا ہے۔

مزید :

کھیل -