آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ پر نظریں جما لیں، پاکستان کو کلین سوئپ کرنے کے بعد کوچ جسٹن لینگر کا کیا کہنا ہے؟

آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ پر نظریں جما لیں، پاکستان کو کلین سوئپ کرنے کے بعد ...
آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ پر نظریں جما لیں، پاکستان کو کلین سوئپ کرنے کے بعد کوچ جسٹن لینگر کا کیا کہنا ہے؟

  



پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کے بعد پاکستان کو وائٹ واش کرنے کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ پر نظریں جما لی ہیں اور ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی ایک چیز پر توجہ دینے کی اہمیت معلوم ہو گئی ہے اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹن لینگر نے کہا کہ ابھی تو ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام کھلاڑی اپنا اپنا کردار بخوبی ادا کریں۔ ٹی 20 ورلڈکپ میں 12 مہینے ہیں جو بہت لمبا عرصہ ہے جبکہ آج سے 12 مہینے پہلے ہم دنیا کی بدترین ٹی 20 ٹیم تھے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب ہم بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم نے منصوبہ بندی اور تیاریوں سے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لڑکوں کو جتنا ایک ساتھ رکھیں گے اتنا ہی بہتر ہے۔ رواں سال ٹی 20 کرکٹ کے شیڈول نے ہمیں کچھ اچھا کرنے کا موقع دیا کیونکہ ماضی میں ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مینیج کرنے میں ہمیں بہت مشکل پیش آئی تھی لیکن اب ہم کسی ایک چیز پر توجہ دینے کی اہمیت کو سمجھ گئے ہیں، خواہ وہ قلیل مدتی ہو یا طویل مدتی، اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔

مزید : کھیل


loading...