”افتخار تو بڑا بہادر کھلاڑی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر نے افتخار احمد کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے

”افتخار تو بڑا بہادر کھلاڑی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر نے ...
”افتخار تو بڑا بہادر کھلاڑی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر نے افتخار احمد کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وار پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کی بہادرانہ سوچ سے خاصے متاثر ہوئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر وہ اس طرح آزادی سے کھیلنا پسند کرتے ہیں تو انہیں ایسے ہی کھیلنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ”افتخار احمد بیٹنگ کیلئے آئے تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جو کہ بہت بہادرانہ بات ہے اور آپ کو ایسا ہی کرنا ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ آپ کی وکٹیں گر رہی ہوں تو آپ میدان میں آتے ہیں اور اپنی صلاحیت دکھاتے ہیں، اگر افتخار احمد اسی طرح آزادی سے کھیلتے ہیں، تو انہیں ایسے ہی کھیلنا چاہئے۔“

ڈیوڈ وار نے اس موقع پر نوجوان فاسٹ باﺅلرز محمد حسنین اور محمد موسیٰ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ محمد موسٰی اور محمد حسنین اچھے باﺅلرز ہیں جن کے پاس سپیڈ کا ہتھیار موجود ہے، وقار یونس کے تجربے سے یہ دونوں بہت کچھ سیکھیں گے اور پھر انہیں تجربہ بھی حاصل ہو گا جس کے بعد یہ ٹیم کیلئے بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے، دونوں کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے۔

مزید : کھیل


loading...