وزیراعظم نے عوام کےساتھ کیاوعدہ پوراکردکھایا، باباگرونانک نے کرتارپور سے پیغام حق اورامن پھیلایا،پیرنور الحق قادری

وزیراعظم نے عوام کےساتھ کیاوعدہ پوراکردکھایا، باباگرونانک نے کرتارپور سے ...
وزیراعظم نے عوام کےساتھ کیاوعدہ پوراکردکھایا، باباگرونانک نے کرتارپور سے پیغام حق اورامن پھیلایا،پیرنور الحق قادری

  



نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کےساتھ کیاوعدہ پوراکردکھایا، باباگرونانک نے کرتارپور سے پیغام حق اورامن پھیلایا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کرتار پورراہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہبھارت اوردنیابھر سے آئے سکھ یاتریوں کوخوش آمدیدکہتاہوں,

تقسیم ہندکے بعدبرصغیر میں امن اور محبت کی سب سے بڑی تقریب آج ہورہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ساتھ کیا وعدہ پورا کردکھایا،باباگرونانک نے کرتارپورمیں اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے، باباگرونانک نے کرتارپور سے پیغام حق اور امن پھیلایا،وزیرمذہبی امورنے کہا کہ باباگرونانک کی تعلیمات امن و آشتی اورانسانیت کےلئے ہیں،کرتارپورراہداری امن کا پیغام ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کے کان میں یہ بات کہی تھی، وزارت مذہبی امور یاتریوں کی خدمت کےلئے مصروف ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /نارووال


loading...