تیسرے میچ میں ٹاس کے بعد بابراعظم نے ایسی غلطی کر دی کہ شعیب اختر سیخ پا ہو گئے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

تیسرے میچ میں ٹاس کے بعد بابراعظم نے ایسی غلطی کر دی کہ شعیب اختر سیخ پا ہو ...
تیسرے میچ میں ٹاس کے بعد بابراعظم نے ایسی غلطی کر دی کہ شعیب اختر سیخ پا ہو گئے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں ناکامی پر تو تنقید کی ہی مگر کپتان بابراعظم نے ایک ایسی غلطی بھی کی کہ وہ سیخ پا ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان ٹاس کے بعد اعلان کردہ سکواڈ میں غلطی سے نسیم شاہ کا نام بھی پڑھ گئے تھے حالانکہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ محمد حسنین، محمد موسیٰ اور خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیاپر جاری کردہ اپنی ویڈیو میں کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ کپتانی کا دباؤہوتا ہے لیکن بابر کو آغاز ہی میں اتنا زیادہ دباؤ نہیں لینا چاہیے، آخر وہ ہمارا سٹار پلیئر ہے، اسے یہاں بہت کچھ سیکھنا ہے۔

مزید : کھیل


loading...