کتنے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے کی حامی بھر لی؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

کتنے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے کی حامی بھر لی؟ ...
کتنے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے کی حامی بھر لی؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے اب تک 150 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کیلئے حامی بھر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹرز کی انٹرنیشنل مصروفیات کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو یقین ہے کہ بڑے بڑے نام اس بار بھی پی ایس ایل کھیلنے ضرور آئیں گے البتہ اے بی ڈویلیئرز اس بار لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پہلے ہی معذرت کر چکے ہیں۔ کھلاڑیوں کے چناؤ کی تقریب 6 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ 5 کے تمام میچز ملک میں کرانے کا اعلان کررکھاہے، جو ملتان، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -