مسلم لیگ (ن) نے صدارتی آرڈیننسزکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے صدارتی آرڈیننسزکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
مسلم لیگ (ن) نے صدارتی آرڈیننسزکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے صدارتی آرڈیننسز کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی اور پارلیمنٹ کو غیرموثربنانے کے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننسز جاری کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت حکومت کو پارلیمنٹ کی تعظیم برقرار رکھنے کا حکم دے اور آرڈیننس کے اجرا سے روکے۔ درخواست میں صدر، سیکرٹری پارلیمنٹ، سیکریٹری سینٹ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورسیکرٹری وزارت قانون کو فریق بنایا گیا۔

مزید :

قومی -