ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دیدیا

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دیدیا
ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دیدیا

  



لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں افغانستان کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دیدیا ہے، نکولس پورن 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت رتنا شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔ نکولس پورن سب سے زیادہ 67 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شائی ہوپ نے 43، ایوین لوئس نے 54، شمرون ہت مائر نے 34، روسٹن چیز نے 9، کیرن پولارڈ نے 3، جیسن ہولڈر نے 9، روماریو شیفرڈ نے 6، الزاری جوزف نے 1 اور ہیڈن والش نے 4 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مجیب الرحمان، شراف الدین اشرف، محمد نبی، راشد خان اور جاوید احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ افغان ٹیم کی قیادت راشد خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی، جاوید احمدی، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، نجیب اللہ زدران، اصغر افغان، محمد نبی، شراف الدین اشرف، نوین الحق اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کیرن پولارڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شئی ہوپ، ایوین لوئس، شمرون ہت مائر، روسٹن چیز، نکولس پورن، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، شیلڈن کوٹریل، الزاری جوزف اور ہیڈن والش شامل ہیں۔

مزید : کھیل


loading...