پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور مسلۂ کشمیر ہے، پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید

پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور مسلۂ کشمیر ہے، پاکستانی قونصل جنرل ...
پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور مسلۂ کشمیر ہے، پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور مسلۂ کشمیر ہےکشمیریوں کے حقوق اور آزادی کے لیے حکومت پاکستان تمام تر اخلاقی و سفارتی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسلۂ حل کروایا جائے.

ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے یہاں جموں و کشمیر کیمونٹی اوورسیز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت سردار اشفاق نے کی ، قونصل جنرل خالد مجید نے  کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلےکواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے خواہشات کے مطابق حل کیا جائے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے  کے ہم  کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھیں گیے اور جلد ہی آو آئی سی میں کشمیر کے حوالے سے میٹنگ بلائی جایے گی ، انہوں نے کہا کہ انڈیا نےجو 5اگست کو کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کے حوالے سے کالا قانون پاس کیا ہے کشمیری عوام اس کو نہیں مانتی جبکہ کشمیری پاکستان سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ وہ اپنے جنازے بھی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں جس قدر کشمیری عوام پاکستان سے اور پاکستانی عوام سے محبت کرتی ہے پاکستانی عوام بھی اسی طرح کشمیری بھائیوں سے محبت  کرتے ہیں ہمارے ہاں کشمیر کی حکومت خود مختار اور آزاد ہے، انشاء اللہ جلد کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا ۔

تقریب سے کشمیر جموں و کشمیر کیمونٹی کے چئیرمین سردار اشفاق ،جنرل سیکرٹری سردار وقاص عنائت ،سنئیر وائس چئیرمین خورشید احمد متیال ،وائس چئیرمین انجنئیر عارف ،چوہدری خالد گجر، راجہ شمعروز اور سردار مہتاب  نے اپنے خطابات میں کہا کے  کشمیریوں کی حمایت پر ہم پاک فوج حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا کشمیریوں کے ساتھ دینے اور ان کے لیے آواز بلند کرنے پے خصوصی شکریہ ادا کیا اور جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی نشاندہی کی اور اس بات کو واضح کیا جموں کشمیر ہو یا آزازد کشمیر کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور ہر جگہ ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں اور پاکستانی حکومت کو بھی چاہے۔

 کشمیر عوام کے ساتھ پہلے سے بڑھ کر تعاون کرے ہم کشمیری وفادار قوم ہیں غدار نہیں اور انڈیا فوج جموں کشمیر میں ایک دن کرفیو ہٹائے وہ بھی ہمارے بھائی پاکستان کے ساتھ ہئں اور تقریب کے آخر جموں کشمیر میں شہد ہونے والے مسلمان بھائیوں اور کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی اور تقریب میں موجود وائس قونصل جنرل شائق بھٹو ، قونصل محمد حسن اور پریس قونصل ارشد منیر سمیت تمام شریک مہمانوں کا آخر میں کشمیر جموں کشمیر کمیٹی اوورسیز کے چئیرمین سردار اشفاق نے خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔

مزید :

عرب دنیا -