مصباح نے ٹی 20 سیریز میں ناکامی کا اعتراف کر لیا مگر ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز سے متعلق ناقابل یقین بات کہہ دی

مصباح نے ٹی 20 سیریز میں ناکامی کا اعتراف کر لیا مگر ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز سے ...
مصباح نے ٹی 20 سیریز میں ناکامی کا اعتراف کر لیا مگر ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز سے متعلق ناقابل یقین بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اعتراف کیاہے کہ آسٹریلیا نے تینوں شعبوں میں آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی، ہم کسی بھی شعبے میں توقعات کے مطابق پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے اپنے بیان میں ٹیسٹ سیریز میں میزبان ملک کو ٹف ٹائم دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم زیادہ تجربہ کار اور ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو آسٹریلوی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میچوں میں بابر اعظم اور افتخار احمد نے بہتر پر فارم کیا، باقی کسی بلے باز سے رنز نہیں ہوپائے۔ مختصر فارمیٹ کی اس کرکٹ میں کم ازکم 180 یا اس سے زیادہ رنز ہوں گے تو جیت کی توقع کی جاسکتی ہے۔ آسٹریلوی باﺅلرز نے رائٹ ایریا میں باﺅلنگ کرکے ہمارے بلے بازوں کو رنز کرنے سے باز رکھا لیکن ہمارے باﺅلرز ایسا نہیں کرپائے، ان کے ٹاپ تھری بلے بازوں کو ہم جلد آؤٹ کرنے کے ساتھ رنز بنانے سے بھی نہیں روک سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ فیلڈنگ کا بھی واضح فرق دکھائی دیا اور ہمیں باﺅلنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے جبکہ فٹنس میں بھی بہتری لانا پڑے گی۔ہیڈ کوچ نے افتخار احمد کے ساتھ نوجوان باﺅلرز موسیٰ خان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے اسے ٹی 20 سیریز کا پلس پوائنٹ قرار دیا، ان کا کہناہے کہ موسیٰ نے جس سپیڈ کے ساتھ باﺅلنگ کی، وہ ایک پازیٹو سائن ہے اور مجھے یقین ہے کہ آگے چل کر وہ مزید بہتر باﺅلنگ کرے گا۔

مزید :

کھیل -