سوشل میڈیا پر حنا پرویز بٹ کی سینے سے دوپٹہ ہٹانے کی ویڈیو وائرل، لیکن دراصل کیا کر رہی تھیں؟ خود ہی بتادیا

سوشل میڈیا پر حنا پرویز بٹ کی سینے سے دوپٹہ ہٹانے کی ویڈیو وائرل، لیکن دراصل ...
سوشل میڈیا پر حنا پرویز بٹ کی سینے سے دوپٹہ ہٹانے کی ویڈیو وائرل، لیکن دراصل کیا کر رہی تھیں؟ خود ہی بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ان کے مائیک پر دوپٹہ آرہا تھا جس پر انہیں دوپٹہ ٹھیک کرنے کا کہا گیا لیکن کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا شروع کردیا۔
خیال رہے کہ حنا پرویز بٹ کی ایک ویڈیو 3 روز قبل وائرل ہوئی تھی، یہ ویڈیو ایکسپریس نیوز کے ایک پروگرام کی تھی جس میں حنا پرویز بٹ اپنا دوپٹہ درست کر رہی تھیں لیکن سوشل میڈیا پر اسے کچھ اور ہی رنگ دیا گیا اور طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے گئے تھے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہنگامے کے بعد نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں وضاحت کرتے ہوئے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دو دن پہلے وہ ایکسپریس نیوز کے ایک شو میں شریک تھیں ، ان کا ڈوپٹہ مائیک پر آ رہا تھا۔ ’ مجھے کہا گیا کہ آپ اپنا دوپٹہ سیٹ کر لیں۔میں جب دوپٹہ ایڈجسٹ کر رہی تھی تو کسی نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا۔میں خواتین کے خلاف اس طرح کی گھٹیا حرکتوں کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔‘
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وہ اپنی اس ویڈیو کے حوالے سے پی ٹی آئی یا کسی اور کو اس کا الزام نہیں دینا چاہتیں لیکن اس طرح کی چیزوں کے ذریعے خواتین کو اٹیک کرنے کی مذمت کرتی ہیں۔