خاتون کو غیر مرد کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرتے ہوئے بیٹے نے دیکھ لیا، پھر ماں نے اپنا جرم چھپانے کیلئے ایسا کام کردیا کہ انسانیت شرمندہ ہوگئی

خاتون کو غیر مرد کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرتے ہوئے بیٹے نے دیکھ لیا، پھر ماں ...
خاتون کو غیر مرد کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرتے ہوئے بیٹے نے دیکھ لیا، پھر ماں نے اپنا جرم چھپانے کیلئے ایسا کام کردیا کہ انسانیت شرمندہ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک ماں نے غیر مرد سے جسمانی تعلق قائم کرتے ہوئے دیکھنے کے جرم میں اپنے ہی بیٹے کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موتہیاری کے تھانہ چریا میں ایک خاتون کے گاﺅں کے کسی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ کچھ روز پہلے جب وہ اپنے آشنا کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کر رہی تھی تو اسی دوران اس کے بیٹے نے اپنی ماں کو دیکھ لیا۔ خاتون نے اپنا راز فاش ہونے کے خوف سے اپنے ہی لخت جگر کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔
پولیس نے بیٹے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے موتیہاری منتقل کردیا ہے جبکہ ماں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ گاﺅں والوں نے بھی خاتون کے چال چلن پر انگلیاں اٹھائی ہیں اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے کسی غیر مرد کے ساتھ تعلقات تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -