ورلڈچیمپین بننے والے محمد آصف نے ٹرافی کس کے نام کر دی؟ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

ورلڈچیمپین بننے والے محمد آصف نے ٹرافی کس کے نام کر دی؟ پاکستانیوں کے دل جیت ...
ورلڈچیمپین بننے والے محمد آصف نے ٹرافی کس کے نام کر دی؟ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  



انتالیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیچرز سنوکر چیمپین شپ جیتنے والے محمد آصف نے اپنی ٹرافی پاکستانیوں اور کشمیریوں کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری نہیں بلکہ پوری پاکستان کی جیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ فتح سے نوازنے پر اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں اور یہ میری نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ میں دوسری مرتبہ ورلڈچیمپین شپ جیتا ہوں جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کافی مشکل ٹورنامنٹ تھا مگر میں نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے جیت حاصل کی جبکہ ماضی میں بھی اچھی کارکردگی دکھاتا رہا ہوں، میں آج کی ٹرافی اپنی قوم اور کشمیری بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میں جیت کر پاکستان واپس جا رہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ پاکستان واپسی پر مجھے بہت اچھا ردعمل ملے گا۔

مزید : کھیل


loading...