لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کرلی، شوہر کون ہے؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون شوبز رپورٹر آمنہ کنول نے دعویٰ کیا ہے کہ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے معروف ڈائریکٹر اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کرلی ہے۔
روزنامہ حقائق کیلئے لکھی گئی اپنی سٹوری میں آمنہ کنول نے دعویٰ کیا کہ 63 سالہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پہلی شادی کی تھی ، ان کے پہلے شوہر اقبال انصاری ٹیلی ویژن پروڈیوسر تھے اور دونوں کے ہاں 2 بیٹیاں بھی پیدا ہوئیں۔ کچھ عرصہ پہلے بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری کی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد بشریٰ انصاری ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کیلئے بھی اقبال کو ہی چنا ہے لیکن ان کے نئے شوہر اقبال حسین ہیں اور وہ بھی ٹیلی ویژن پروڈیوسر ہیں۔ اقبال حسین اداکارہ و مارننگ شو ہوسٹ فرح سعدیہ کے سابق شوہر ہیں، دونوں کے مابین کچھ عرصہ پہلے علیحدگی ہوئی تھی۔خاتون رپورٹر کا کہنا ہے کہ بشریٰ انصاری اور اقبال حسین کی شادی کا اعلان میڈیا میں نہیں کیا گیا تاہم ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔