نابالغ لڑکی نے بوائے فرینڈ کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے ایسا کام کردیا کہ گھر والوں کے بھی ہوش اڑ گئے

نابالغ لڑکی نے بوائے فرینڈ کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے ایسا کام کردیا کہ گھر ...
نابالغ لڑکی نے بوائے فرینڈ کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے ایسا کام کردیا کہ گھر والوں کے بھی ہوش اڑ گئے

  



رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نابالغ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے اپنے ہی گھر میں چوری کرلی۔

چھتیس گڑی کے دارالحکومت رائے پور میں ایک نابالغ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کو اس کی سالگرہ پر موٹر سائیکل کا تحفہ دینا چاہتی تھی لیکن اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے۔ پیسوں کا مسئلہ اس لڑکی نے ایسے حل کیا کہ اپنے ہی گھر میں چوری کرکے رقم اپنے محبوب کے حوالے کردی۔

گھر میں چوری ہوئی تو گھر والوں نے فوری طور پر پولیس نے رجوع کیا جنہوں نے تفتیش کے دوران لڑکی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے فوری طور پر ساری کہانی بیان کردی۔ پولیس نے نابالغ لڑکی کے بوائے فرینڈ کو ایک لاکھ 73 ہزار روپے کی نقدی کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...