نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبو لینس کس ملک سے منگوائی جا رہی ہے ؟

نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبو لینس کس ملک سے منگوائی جا رہی ...
نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبو لینس کس ملک سے منگوائی جا رہی ہے ؟

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے قطر سے ایئر ایمبولینس منگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ملک سے لے جانے کے لیے قطر سے ایئرایمبولینس آج شام یا کل صبح لاہور ایئرپورٹ روانہ ہوں گی۔ نیب کے حکام نے وزارت داخلہ کی درخواست پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کردیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف اتوار کے روز لندن کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی ہوں گے۔

مزید : قومی


loading...