خاتون ٹیچر کی 10 سالہ بچے سے زیادتی ، مزاحمت پر بچے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

خاتون ٹیچر کی 10 سالہ بچے سے زیادتی ، مزاحمت پر بچے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ...
خاتون ٹیچر کی 10 سالہ بچے سے زیادتی ، مزاحمت پر بچے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  



پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک خاتون ٹیچر کی جانب سے 10 سالہ بچے کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت پٹنہ کے علاقے بودھا کالونی میں ایک پرائیویٹ سکول میں خاتون ٹیچر 10 سالہ بچے کو اپنے چیمبر میں لے گئی جہاں اس نے بچے کو جنسی ہراساں کرنا شروع کردیا۔ بچے کی جانب سے جب مزاحمت کی گئی تو خاتون ٹیچر نے اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ ٹیچر کی مار کی وجہ سے بچے کے جسم پر نشان پڑ گئے۔

بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے خلاف اس کے والدین نے پولیس کو مقدمہ کی درخواست دے دی۔ پولیس نے پوکسو ایکٹ (دی پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل اوفینسز) کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے سکول انتظامیہ کو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...