منشیات فروش کیسے رہا ہوتے ہیں اور سندھ سے منشیات فروشی کیسے ختم ہو گی؟مرتضیٰ وہاب نے الجھی گھتیاں سلجھا دیں

منشیات فروش کیسے رہا ہوتے ہیں اور سندھ سے منشیات فروشی کیسے ختم ہو گی؟مرتضیٰ ...
منشیات فروش کیسے رہا ہوتے ہیں اور سندھ سے منشیات فروشی کیسے ختم ہو گی؟مرتضیٰ وہاب نے الجھی گھتیاں سلجھا دیں

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے وفاقی اداروں سمیت کسی کے ساتھ بھی کام کرنے کے لئے تیار ہے، منشیات کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت نے کئی اقدامات ٹھائے ہیں،اس لعنت کو جڑ سے ا کھاڑنے کے لئے پورے معاشرے کو آگے آنا ہوگا۔

کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےبیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ حال ہی میں حکومت سندھ نے گٹکے پر پابندی کا قانون بنایا جس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں،گٹکے سمیت منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ہم پرعزم ہیں، اس طرح کے مزید قوانین پر سندھ حکومت کام کررہی ہے، پولیس اور دیگر قانون نافز کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، سوسائٹی کو بھی اس لعنت کے خاتمے کے لئے کام کرنا ہوگا،بحیثیت قوم ہم وعدہ کریں کہ منشیات کے معاملے پر کوئی کمپرومائیز نہیں کرینگے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پولیس کتنے بھی کیسز بنا لے لیکن کمزور تفتیش کی وجہ سے عدالت سے منشیات فروش رہا ہوجاتے ہیں، سندھ حکومت کی طرف سے ہر قسم کی قانون سازی کرنے کے لئے تیار ہیں، تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ کا قانون بھی پاس کرنے کے لئے تیار ہیں مگر اس قانون پر عملدرآمد کے لئے سوسائٹی کو آگے آنا ہوگا، کہیں ایسا نہ ہو پھر اس قانون پر بھی کمپرومائیز کیا جائے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...