45 سال کی عمر میں 60 شادیاں کرنے والے آدمی کو 60 ویں بیوی کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا

45 سال کی عمر میں 60 شادیاں کرنے والے آدمی کو 60 ویں بیوی کی شکایت پر گرفتار ...
45 سال کی عمر میں 60 شادیاں کرنے والے آدمی کو 60 ویں بیوی کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی عمر کے سالوں سے زیادہ شادیاں رچا رکھی تھیں۔ 45 سالہ ابوبکر گزشتہ 25 سالہ سے جعلی دستاویزات کے اوپر 60 شادیاں کرچکا ہے۔

بنگلہ دیش کے ضلع جمال پور سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ابو بکر نے پہلی شادی 20 سال کی عمر میں کی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ 60 خواتین کے ساتھ شادیاں کرچکا ہے۔ ملزم نے کسی بھی شادی کیلئے کبھی بھی اپنی اصل دستاویزات کا استعمال نہیں کیا بلکہ وہ جعلی کاغذات کا سہارا لے کر خود کو غیر شادی شدہ یا رنڈوا ظاہر کرکے شادیاں کرتا تھا۔

ابوبکر کو اس کی 60 ویں بیوی روزی خانم کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، اس نے اپنی 60 ویں شادی کیلئے اپنا نام شاہین عالم ولد اکرم ظاہر کیا ۔ شادی کے بعد ملزم نے اپنی 60 ویں بیوی کے والد سے 2 لاکھ ٹکہ جہیز کا مطالبہ کیا ، غربت کے باعث لاچار سسر اتنی رقم تو نہ دے سکا البتہ اس نے 80 ہزار ٹکہ اپنے داماد کے حوالے کیا ۔ جہیز کی رقم ملتے ہی ابو بکر رفو چکر ہوگیا ۔

پولیس نے 60 ویں بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم ابوبکر اپنی تین بیویوں کے ساتھ اسلام پور اوپا ضلع میں رہائش پذیر ہے اور اس کے 7 بچے ہیں، وہ باقی خواتین کے ساتھ صرف پیسوں کیلئے شادی کرتا تھا اور رقم ہاتھ آتے ہی رفو چکر ہوجاتا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...