غریدہ فاروقی کا پروگرام اچانک بند کردیا گیا

غریدہ فاروقی کا پروگرام اچانک بند کردیا گیا
غریدہ فاروقی کا پروگرام اچانک بند کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیا کی اندرونی خبروں کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نجی ٹی وی آج نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا پروگرام اچانک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علی عمران جونیئر نامی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ آج نیوز کی انتظامیہ نے اچانک غریدہ فاروقی کا پروگرام ’ جی فار غریدہ‘ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کی بندش کے ساتھ ساتھ اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو بھی نوٹس دے دیا گیا ہے اور ان پر واضح کیا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز ان کا آخری پروگرام آن ایئر ہوگا۔
ویب سائٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ آج نیوز کی انتظامیہ نے غریدہ فاروقی کے پروگرام کی ٹیم کو بھی فارغ کردیا ہے اور انہیں اپنا بندوبست کرنے کا کہہ دیا ہے۔ غریدہ فاروقی سے کہا گیا ہے کہ وہ 9 نومبر تک اپنے معاملات کلیئر کرلیں جس کے بعد ان کا کوئی پروگرام آن ایئر نہیں ہوگا البتہ انہیں نومبر کے مہینے کی پوری تنخواہ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل غریدہ فاروقی کو ملازمہ تشدد کیس کے باعث ایکسپریس نیوز نے  برخاست کیا تھا  جس کے بعد وہ آج نیوز میں چلی گئی تھیں، کچھ عرصہ یہاں پروگرام کرنے کے بعد غریدہ فاروقی نے مارکیٹ میں نئے لانچ ہونے والے ٹی وی چینل جی این این کا رخ کیا تھا تاہم کچھ ہی عرصہ بعد وہ واپس آج نیوز میں آگئی تھیں۔