کرتار پور راہدری کھلنے سے دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کی 72 سال کی دعائیں قبول ہوئیں: انٹرنیشنل ڈیلیگیشن اینڈ ٹورازم کمیٹی

کرتار پور راہدری کھلنے سے دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کی 72 سال کی دعائیں ...
کرتار پور راہدری کھلنے سے دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کی 72 سال کی دعائیں قبول ہوئیں: انٹرنیشنل ڈیلیگیشن اینڈ ٹورازم کمیٹی

  



لندن(ڈیلی  پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی انٹرنیشنل ڈیلیگیشن اینڈ ٹورازم کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ رانا عاصم  زبیر اور وائس چیئرمین ایڈووکیٹ عامر  خان نے کرتار پور راہدری کی افتتاحی تقریب اور سکھوں کے روحانی  پیشوا بابا  گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر برطانیہ سمیت دنیا بھر سے پاکستان آنے والے یاتریوں کو اس تاریخی موقع کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’انٹرنیشنل ڈیلیگیشن اینڈ ٹورازم کمیٹی‘ پاکستان آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے،کرتار پور راہدری کھلنے سے دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کی 72 سال کی دعائیں قبول ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی انٹرنیشنل ڈیلیگیشن اینڈ ٹورازم کمیٹی کےچیئرمین ایڈووکیٹ راناعاصم زبیر اور وائس چیئرمین ایڈووکیٹ عامر  خان  نے ’’نیٹ ورک آف سکھ آرگنائزیشن ‘‘کے نام لکھے جانے والے خط میں بابا گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش اور کرتار پور راہدری کھلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اہلیان پاکستان مہمان نواز قوم ہے اوردنیابھر سےآنےوالےاپنے سکھ بھائیوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے ۔انہوں  نےکہا کہبرطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بسنے والی سکھ  کمیونٹی پہلی بار پاکستان میں موجود اپنے مقدس مقامات کی زیارت کا راستہ کھلنےپر خوشی سے نہال ہےاور دنیا بھر سے سکھ کمیونٹی نے پاکستان کی جانب رخت سفر باندھ لیا ہے،برطانیہ میں مقیم سکھ کمیونٹی کرتار پور راہدرای کھلنے پر ایک دوسرے کو  مبارکباد دے رہی ہے جبکہ حکومت پاکستان بھی اس تاریخی اقدام پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ  دنیا کو امن  اور پیار محبت کا پیغام دیا ہے ،راہداری خطے کے امن کیلئے پاکستانی حکومت کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، آنے والی نسل کا روشن مستقبل امن کی راہ میں پوشیدہ ہے، وکلاء برادری سمیت پوری پاکستانی قوم کرتار پور راہداری کے ساتھ سکھ کمیونٹی کے لیے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں جس کی دنیا بھر میں ستائش کی جا رہی ہے۔

مزید : برطانیہ


loading...