سندھ حکومت نے آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے قانون سازی شروع کردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے قانون سازی شروع کردی.
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں آن لائن ٹیکسی،ہائی ایس وین سروس کوٹیکس نظام میں لایاجائیگا,آن لائن ٹرانسپور ٹ سروس سیدیگرصوبوں کی نسبت کم ٹیکس لیاجائیگا،آن لائن ہائی ایس وین سروس کو باقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیا جائیگا.صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بل پر غور کیا جائے گا،کراچی میں نئی متعارف آن لائن ہائی ایس وین سروس کو وزرارت ٹرانسپو رٹ نے اجازت دیدی ہے,شہریوں کومعیاری ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔