اسلام امن کا داعی،نبی کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتاہے: گورنرسندھ

اسلام امن کا داعی،نبی کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو امن کا ...
اسلام امن کا داعی،نبی کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتاہے: گورنرسندھ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہا ہے کہ اسلام امن کا داعی ہے، اسلام اور امن ایک ہی چیز کے دو نام ہیں، جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا ،ہمارا معاشرہ پر امن ہوگا تو دنیاخود بخود اسلام کے حقیقی  پیغام کو سمجھے گی۔

عید میلا د النبی ﷺکے موقع پر عالم اسلام کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئےگورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺسے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے،رواداری ، بھائی چارگی ، اخوت ، محبت اور ایثار اسلام کا درس ہے ،حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر حضرت محمدﷺ کی تعلیمات کو اپنائیں اور بلا کسی تفریق کے انسانیت کیلئے کام کریں، یہی ہمارے پیارے نبی ﷺکاپیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید میلا د النبی ﷺ کا دن ساری کائنات اور بالخصوص عالم اسلام کیلئے انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے ،اس روز سعید کی آمد پر میں تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...