فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی

فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی
فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےتوہین عدالت کیس میں عدالت سےایک بارپھرمعافی مانگ لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنا جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا جواب بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے عدالت میں جمع کرایا۔جمع کرائے گئے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں جبکہ پاکستان کی ہر عدالت اور جج کا بے حد احترام کرتی ہوں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں عدلیہ کی آزادی پر یقین ہے۔ میں نے نواز شریف کی اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی اگر مقدمے پر اثرانداز ہونے کا تاثر ملا تو اس پر بھی معافی مانگتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عدالت یا مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کبھی نیت بھی نہیں تھی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام کے وقت عدالت لگائی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا