بابری مسجد کا فیصلہ تعصب پر مبنی،مودی نے مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی:عظمیٰ بخاری

بابری مسجد کا فیصلہ تعصب پر مبنی،مودی نے مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں ...
 بابری مسجد کا فیصلہ تعصب پر مبنی،مودی نے مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی:عظمیٰ بخاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری ایڈووکیٹ نےکہا ہےکہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کا فیصلہ تعصب پر مبنی ہے،بھارت میں انتہاپسند وں کا ہر جگہ پر اثر رسوخ ہے،دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہمودی کےدورحکومت میں بھارتی اقلیتوں کےساتھ سب سےزیادہ ناانصافیاں ہوئی ہیں، بھارتی عدلیہ بھی مودی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تاثر دے رہی ہے کہ بھارت صرف ہندوں کیلئے ہی ہے،6دسمبر 1992کوبابری مسجد کو آر ایس ایس کے غنڈوں نے شہید کیا، مودی خود بھی انتہاپسند تنظیم کا سرگرم رکن رہا ہے،انتہا پسند مودی کشمیر میں نہتے مسلمانوں کو جبر و ظلم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین ماہ سے کرفیو ہے،مودی نے مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...