پولیس اہلکار نےاپنی والدہ ،بہن اور اہلیہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

پولیس اہلکار نےاپنی والدہ ،بہن اور اہلیہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی
پولیس اہلکار نےاپنی والدہ ،بہن اور اہلیہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

  



لورالائی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرفائرنگ کرکے اپنی والدہ ،بہن اور اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی ۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع لورالائی کےعلاقےبخاری سکیم میں پیش آیا جہاں گریلو ناچاقی اور تنازعہ  پرمحکمہ پولیس میں جونئیرکلرک ثاقب علی ولدانتظارحسین نے پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی والدیہ بی بی فوزیہ ،بہن گوشہ بی بی اور اہلیہ سعیدہ بی بی کو قتل کردیا اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا۔پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاہے، مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /لورا لائی


loading...