اینکر پرسن کاشف عباسی نے حکومت اور نواز شریف کے درمیان ڈیل ہونے کا پتہ لگانے کے لیے اہم فارمولا بتا دیا

اینکر پرسن کاشف عباسی نے حکومت اور نواز شریف کے درمیان ڈیل ہونے کا پتہ لگانے ...
اینکر پرسن کاشف عباسی نے حکومت اور نواز شریف کے درمیان ڈیل ہونے کا پتہ لگانے کے لیے اہم فارمولا بتا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر پرسن کاشف عباسی نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کنٹینر پر چلی گئیں اور سیاسی طور پر حرکت میں آئیں تو پھر اس کا مطلب کوئی ڈیل نہیں ہوئی لیکن اگر مریم نواز ملک سے باہر نہیں گئیں اور خاموش رہیں تو اس کا مطلب ہو گا کہ ڈیل ہو گئی ہے اور اس کا نقصان مسلم لیگ ن کو پہنچے گا۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کسی بھی قسم کی توقع رکھی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مذہب اور سیاست کو ایسے ملا دیا گیا ہے کہ جب دل کرتا ہے مذہب پر آجاتے ہیں اور جب دل کرتا ہے سیاست کی طرف چلے جاتے ہیں، مذہبی جماعتیں بھی جہاں دل کرتا ہے یوٹرن لے لیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت میں اقلیت انتہائی خوفزدہ ہیں،بھارت میں اگر محفوظ رہنا ہے تو بھارت کی پالیسیوں کی حمایت کرنی ہو گی شاید اسی لیے بھارتی علما نے کشمیر کے معاملے پر بھارت کی حمایت کی۔

مزید : قومی


loading...