”مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ نہیں جائیں گے “تجزیہ کار مظہر عباس نے دعویٰ کردیا

”مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ نہیں جائیں گے “تجزیہ کار مظہر عباس نے دعویٰ ...
”مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ نہیں جائیں گے “تجزیہ کار مظہر عباس نے دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ واپس نہیں جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نہ تو طاہر القادری ہیں اور نہ ہی خادم رضوی۔ مولانا فضل الرحمان صرف تقریریں کر کے نہیں جائیں گے وہ کچھ نہ کچھ لے کر جائیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام ف مذہبی اور سیاسی جماعت ہے۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ملک سے باہر جانے پر مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچے گا اور پارٹی کمزور ہو گی۔مظہر عباس نے کہا کہ نواز شریف واقعی بیمار ہیں اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے لیکن اگر نواز شریف کسی ڈیل کے ذریعے باہر جا رہے ہیں تو یہ جلد سامنے آجائے گا اور اس معاملے پر شہباز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

مزید : قومی


loading...