نواز شریف کا ایئر ایمبولینس کی بجائے کمرشل پرواز میں لندن جانے کا فیصلہ، کون ساتھ ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نواز شریف کا ایئر ایمبولینس کی بجائے کمرشل پرواز میں لندن جانے کا فیصلہ، کون ...
نواز شریف کا ایئر ایمبولینس کی بجائے کمرشل پرواز میں لندن جانے کا فیصلہ، کون ساتھ ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایئر ایمبولینس کی بجائے کمرشل پرواز کے ذریعے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی روانگی کی ٹکٹس بھی کنفرم کرادی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی ٹکٹ کنفرم ہوگئی ہے، وہ پیر کی صبح 9 بج کر 5 منٹ پر لندن روانہ ہوں گے۔ انہوں نے ایئر ایمبولینس کی بجائے کمرشل پرواز کے ذریعے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم قطر ایئرویز کی پرواز کیوآر 629 سے لندن روانہ ہوں گے،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے لندن کیلئے ریٹرن ٹکٹ کرائی ہے، ان کی ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 27نومبر درج ہے۔ سابق وزیر اعظم کا لندن میں منگل کے روز میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا ، ان کے صاحبزادے حسن نواز نے ڈاکٹرز سے منگل کا ٹائم لے رکھا ہے۔