ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا حملہ ،2 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا حملہ ،2 پولیس اہلکار شہید
ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا حملہ ،2 پولیس اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا اور با آسانی موقع  سے فرار ہو گئے ،پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کی  ناکہ بندی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت بلال اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے، شہید ہونے والے دونوں اہلکار ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر اپنے فرائض سر انجام دینے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔واقعے کی  اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں مقامی ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔