”مریم نواز کو بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی اور یہ اتنے سال تک نظر نہیں آئیں گی“اینکر پرسن محمد مالک نے اسلام آباد میں زیر گردش خبر بتا دی

”مریم نواز کو بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی اور یہ اتنے سال تک نظر نہیں ...
”مریم نواز کو بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی اور یہ اتنے سال تک نظر نہیں آئیں گی“اینکر پرسن محمد مالک نے اسلام آباد میں زیر گردش خبر بتا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر پرسن محمد مالک نے کہا کہ اسلام آباد میں جو باتیں سنائی دی جاتی ہیں وہ 6 ماہ بعد سچ ثابت ہو جاتی ہیں۔ نواز شریف کے باہر جانے کی جو افواہیں سنائی دی جا رہی تھیں وہ ابھی اب سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ افواہ بھی چل رہی ہے کہ مریم نواز کو بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے اور یہ 2022 تک نظر نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان صرف تقریریں کر کے چلے جاتے ہیں۔ مریم نواز، نواز شریف بھی بیرون ملک چلے جاتے ہیں تو پھر ہم کس طرح یہ نہ کہیں ڈیل نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلے کے بعد اب لگتا ہے وہ مساجد بھی شہید کر دی جائیں گی جن پر تنازعہ چل رہا ہے۔

مزید : قومی


loading...