ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

آج آپ کو اپنے ایک بڑے کام کے ہونے کی اطلاع موصول ہو گی اور جس بات کو لے کر پریشان تھے۔ اس کا بھی غیر متوقع حل مل جانے کی امید نظر آذتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

جو لوگ اپنے کسی مسئلے میں الجھے ہوئے ہیں۔ ان کو آج صبح سے ہی اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی اور چھوٹی موٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

دماغ پر بہت بڑی الجھن کا قبضہ ہے۔ ہر وقت سوچوں میں رہتا ہے اور بلا وجہ کے خطرات محسوس کرتا رہتا ہے۔ اس وقت حذف صدقے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ہر کام میں رکاوٹ کیوں ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے۔ آپ کو استخارے کی مدد سے معلوم کرتا ہے اور آج کل ہر طرح کے رسک والے کاموں سے دور ہی رہیں تو بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کوئی وجہ ضرور ہے جو آپ کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے۔ اس لئے آپ پہلے اپنی نظر اتاریں صدقہ دیں اور پھر روزانہ سورة بقرہ پڑھنے کی عادت مشکلات بھاگ دے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس وقت صورتحال آزمائشی ہی ہے۔ آپ اپنے معاملات کو لے کر جس پریشانی میں ہیں وہ ابھی چل سکتی ہے لیکن کثرت سے ذکر اللہ کرنا ہی نجات کا راستہ رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی پریشانی کی وجہ آپ کو معلوم ہے۔ آپ خود سے اس کو دور کرنے کی سوچ لیں گے تو قسمت بھی ساتھ دے گی۔ مگر حالات کے مطابق قدم نہیں اٹھا رہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کیا چاہتے ہیں کہ برسوں سے جس جگہ پر ہیں ۔ اسی جگہ پر رہیں ایسا نہ کریں اب اگر قسمت ساتھ دے رہی ہے تو آپ بالکل لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں خود پر ظلم ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کے لئے اب ایک شاندار موقع آنے والا ہے۔ آپ کو جس سے بڑا مالی فائدہ بھی حاصل ہو سکتا ہے اور خود پر ہونے والی تمام حرکتوں پر گہری نظر رکھیں بس۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

آپ کے لئے آج خوشی کی خبر ہے اور تکلیف دہ مسئلہ ختم ہو گا جو لوگ ان دنوں گھر میں بیٹھ کر اپنا فضول کام کر کے وقت کو ضائع کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

اپنی صحت کا خیال کریں۔ کوئی بڑا مسئلہ اچانک ہو گیا تو پریشانی بڑھ جائے گی۔ آج کا دن آپ ک اپنے اور بھی تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر چلنے کا مشورہ دے رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک در بند ہوا تو کیوں پریشانی ہیں۔ میرا اللہ آپ کے لئے اور کئی راستے کھول دے گا۔ بس آپ بھی اپنے اللہ کو یاد کریں تب ہی تو وہ بھی آپ کو یاد کرے گا بات سمجھ کی ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -