قائداعظم ٹرافی،سدرن نے سنٹرل پنجاب کو شکست دیدی
کراچی(آئی این پی)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل ہو گیا۔ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو اسپنرز کے جال میں پھنسا کر 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسپنرز عمرخان اور علی عثمان نے میچ میں 8، 8 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں 21 رنز کا ہدف 4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل 167 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم میچ کے دوسرے روز 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ علی زریاب 45، محمد اخلاق 43 اور عرفان نیازی 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ علی عثمان نے 84 رنزکے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔