چرس جگہ جگہ پولیس کی زیرسرپرستی فروخت ہو رہی ہے
لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی دارلحکومت لاہور میں چرس جگہ جگہ فروخت ہورہی ہے اور پولیس کی سرپرستی میں یہ کام دن بدن تیزی پکڑ رہا ہے،چرس فروخت کرنیوالو ں کا اس حوالے سے موقف ہے کہ اس قانون کو بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم چھپ کر فروخت کرنے کے بجائے حکومتی اجازت سے یہ کام کریں،اسوقت چرس سمیت دیگر منشیات کا استعمال عام ہے اور لوگ ہیروئن سمیت مہنگے ترین نشے کرنے میں مصروف ہے،ان کو کوئی پوچھنے والا اور نہ ہی پکڑنے والا ہے اسلئے اس قانون کو بنایا جائے ہم تو پہلے ہی پولیس والوں کو منتھلی دے رہے ہیں تو ہمیں حکومت کو پیسے دینے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی بلکہ ہمیں تو تحفظ ملے گا اور جس طرح سے یہ چھپ کام ہورہا ہے اس ڈر سے بھی ہم باہر نکل آئیں گے،انہوں نے کہا کہ چرس تو گھروں میں بھی بیچی جارہی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد مہنگے داموں اس کو خرید رہی ہے دس گرام چرس کے استعمال کی اجازت دینے میں کوئی ہرج نہیں۔
منشیات فروش